اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2018-19ءکے قومی ترقیاتی پروگرام کے لئے 2043 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ پروگرام کے تحت وفاقی سطح کے سرکاری ترقیاتی پروگرام کا حجم 1030 ارب روپے جبکہ صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 1013 ارب روپے ہے۔ مجموعی ترقیاتی پروگرام میں 171 ارب روپے کی غیر ملکی امداد اور 100 ارب روپے کی پبلک پرائیویٹ پارٹنر …
وفاقی حکومت نے مالی سال 2018-19ءکے قومی ترقیاتی پروگرام کے لئے 2043 ارب روپے مختص کئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2018-19ءکے قومی ترقیاتی پروگرام کے لئے 2043 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ پروگرام کے تحت وفاقی سطح کے سرکاری ترقیاتی پروگرام کا حجم 1030 ارب روپے جبکہ صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 1013 ارب روپے ہے۔ مجموعی ترقیاتی پروگرام میں 171 ارب روپے کی غیر ملکی امداد اور 100 ارب روپے کی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ طرز کی فنانسنگ بھی شامل ہے۔ ترقیاتی پروگرام میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے متعلق منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے اعلیٰ ترجیح دی گئی ہے۔ پانی، بجلی اور ٹرانسپورٹ کے منصوبے بھی ترجیحات میں شامل کئے گئے ہیں تاکہ ان شعبوں کے مسائل کو حل کر کے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے۔ علاوہ ازیں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں پہلی مرتبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا اختراعی طریقہ کار بھی شروع کیا گیا ہے۔ اس سے ترقیاتی عمل کو مزید اجتماعی بنانے اور سرکاری خزانے پر بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ آئندہ مالی سال کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے جو موجودہ حکومت کی جانب سے وسیع تر ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ جمعہ کو آئندہ مالی سال 2018-19ءکے لئے سرکاری شعبہ کا ترقیاتی پروگرام جاری کیا گیا۔








