وفاقی حکومت نے پنجاب کے کاشتکاروں کو متبادل راستوں سے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی

لاہور۔13جنوری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی کاوش سے پنجاب کے کاشتکاروں کو وفاقی حکومت نے متبادل راستوں سے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے آلو اور کینو کی ایکسپورٹ میں آسانی کے لئے وفاق سے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی تھی۔ ڈپٹی وزیراعظم کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے متعلقہ وزاتوں …

لاہور۔13جنوری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی کاوش سے پنجاب کے کاشتکاروں کو وفاقی حکومت نے متبادل راستوں سے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے آلو اور کینو کی ایکسپورٹ میں آسانی کے لئے وفاق سے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی تھی۔ ڈپٹی وزیراعظم کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے متعلقہ وزاتوں اور سٹیک ہولڈرز کو نمائندگی دینے کی استدعا کی۔ پنجاب حکومت نے آلو اور کینو کی ایکسپورٹ کے لئے نئی منڈیوں کی تلاش اور ایکسپورٹ اخراجات میں کمی لانے کے لئے عملی اقدامات کی اپیل کی تھی۔

حکومت پنجاب آلو اور کینو کی ایکسپورٹ کے زرمبادلہ کے حصول کے لئے روزانہ کی بنیاد پر مسائل حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ صوبہ پنجاب آلو اور کینو کی مجموعی پیداوار کا 95 فیصد پیدا کرتا ہے۔ رواں سال پنجاب میں آلو کی 12ملین ٹن اور کینو کی 4ملین ٹن پیداوارمتوقع ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ آلو اور کینو کے کاشتکاروں کی محنت رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ آلو اور کینو کے کاشتکاروں کو مشکلات سے نکالنے کیلئے وزیراعظم سے رابطہ میں ہیں۔ آلو اور کینو کے کاشتکاروں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب زرعی ترقی اور کاشتکار کی خوشحالی کیلئے کھلے دل سے وسائل مہیا کررہی ہے۔