وفاقی حکومت کا آئندہ مالی سال کے قومی بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے مجموعی طور پر 69 ارب روپے مالیت کے ریلیف پیکج کا اعلان سول اور فوجی ملازمین کیلئے 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاﺅنس اور پنشنرز کیلئے 10 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے، ہاﺅس رینٹ سیلنگ اور ہاﺅس رینٹ الاﺅنس میں 50 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اسلام آباد ۔ …
وفاقی حکومت کا آئندہ مالی سال کے قومی بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے مجموعی طور پر 69 ارب روپے مالیت کے ریلیف پیکج کا اعلان

مزید خبریں
وفاقی حکومت کا آئندہ مالی سال کے قومی بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے مجموعی طور پر 69 ارب روپے مالیت کے ریلیف پیکج کا اعلان
سول اور فوجی ملازمین کیلئے 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاﺅنس اور پنشنرز کیلئے 10 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے، ہاﺅس رینٹ سیلنگ اور ہاﺅس رینٹ الاﺅنس میں 50 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے قومی بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے مجموعی طور پر 69 ارب روپے مالیت کے حامل جامع ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت سول اور فوجی ملازمین کیلئے 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاﺅنس اور پنشنرز کیلئے بھی 10 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ ہاﺅس رینٹ سیلنگ اور ہاﺅس رینٹ الاﺅنس میں 50 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہماری حکومت نے گذشتہ 5 سالوں کے دوران سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں مسلسل اضافہ کیا ہے۔ مالی مجبوریو ں کے باوجود سرکاری ملازمین اور پنشنرز کےلئے مزید ریلیف دیا جا رہا ہے جبکہ اس سال افراطِ زر کی موجودہ شرح 3.8 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم جولائی 2018ءسے سول اور فوجی ملازمین کیلئے 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاﺅنس دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پنشنرز کیلئے بھی یکساں 10 فیصد اضافہ تجویز کیا جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کیلئے بڑے شہروں میں رہائش ایک سنگین مسئلہ ہے، اس لئے ہاﺅس رینٹ سیلنگ کی حد میں 50 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح ہاﺅس رینٹ الاﺅنس میں بھی 50 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم آمدن والے پنشنرز کی مشکلات کے پیشِ نظر پنشن کی کم سے کم حد کو 6 ہزار سے بڑھا کر 10ہزار کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح فیملی پنشن کو بھی 4500 روپے سے بڑھا کر 7500 روپے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 75سال سے زائد عمر کے پنشنرز کی کم از کم پنشن 15,000 روپے ماہانہ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹاف کار ڈرائیور اور ڈسپیچ رائیڈرز کےلئے اوورٹائم الاﺅنس کو 40 روپے فی گھنٹہ سے بڑھا کر 80 روپے فی گھنٹہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سرکاری ملازمین کو گھر، گاڑی اور موٹر سائیکل خریدنے کیلئے دیئے جانے والے ایڈوانس کی مد میں 12 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ سینئر افسران پرفارمنس الاﺅنس کیلئے 5 ارب روپے رکھے جا رہے ہیں، اس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام تجاویز کا مجموعی مالی تخمینہ 69 ارب روپے ہے۔








