اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) اسلام آباد ۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت وفاقی دارالحکومت میں اشیاءکی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کویقینی بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ پچھلے دو ماہ کے دوران ناجائز منافع خوری پر 4 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے۔ پیر کو ایوان بالا میں سینیٹر طاہر حسین مشہدی کے نقطہ ءاعتراض کے جواب …
وفاقی دارالحکومت میں اشیاءکی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کویقینی بنایا جا رہا ہے، دو ماہ کے دوران ناجائز منافع خوری پر 4 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا، طلال چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) اسلام آباد ۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت وفاقی دارالحکومت میں اشیاءکی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کویقینی بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ پچھلے دو ماہ کے دوران ناجائز منافع خوری پر 4 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے۔ پیر کو ایوان بالا میں سینیٹر طاہر حسین مشہدی کے نقطہ ءاعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قیمتوں پر کنٹرول کرنے میں مارکیٹ کمیٹی کا کردار اہم ہے۔ مجسٹریٹس اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی قیمتوں کو چیک کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ایسی سبزیاں ہیں جنہیں درآمد کیا جاتا ہے۔ پیاز جو بھارت اور افغانستان سے آیا کرتا تھا، آج کل نہیں آ رہا۔ اب صرف بلوچستان اور سوات میں اس کی زیادہ کاشت ہے، اس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ اسلام آباد میں پیاز کی جو قیمت ہے وہ لاہور اور کراچی سے زیادہ ہوتی ہے لیکن یہاں اس کی قیمت اتنی ہی ہے جتنی دوسرے صوبوں میں ہے۔ ٹماٹر کی قیمت اسلام آباد میں بڑھی ہے۔








