اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد (آئی سی ٹی) میں ہنر مند قصابوں کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،لوگوں کی بڑی تعداد ہنر مند قصاب سے قربانی کے جانوروں ذبح کرانے میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہو۔ بعض افراد پہلے ہی قربانی کے جانور خرید چکے ہیں جبکہ بہت سے لوگ اب بھی مناسب مویشیوں کی تلاش میں ہیں۔اس تناظر میں …
وفاقی دارالحکومت میں عیدالاضحیٰ سے قبل ہنر مند قصابوں کی مانگ میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد (آئی سی ٹی) میں ہنر مند قصابوں کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،لوگوں کی بڑی تعداد ہنر مند قصاب سے قربانی کے جانوروں ذبح کرانے میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہو۔ بعض افراد پہلے ہی قربانی کے جانور خرید چکے ہیں جبکہ بہت سے لوگ اب بھی مناسب مویشیوں کی تلاش میں ہیں۔اس تناظر میں جانور زبح کرنے اور گوشت بنانے کے لیے قصابوں کا کردار اہم سمجھا جاتا ہے۔
ان کی اہمیت اور طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشہ ور قصابوں نے بھی گزشتہ سال کے مقابلے اپنی مزدوری میں اضافہ کر دیا ہے۔ اسلام آباد سیکٹر I-10 میں گوشت کی دکان چلانے والے ایک قصاب خاور شہزاد نے کہا ہے کہ عیدالاضحی ایک خاص اسلامی تہوار ہے جس میں بڑے پیمانے پر جانوروں کو ذبح کیا جاتا ہے جس سے یہ بات اجاگر ہوتی ہے کہ ہر کوئی گوشت بنانے کے لیے پیشہ ور قصابوں کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے ان کی مانگ مانگ بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے کہاعید الاضحی پر ہر کوئی قربانی کے جانور کی قربانی کے حوالہ سے معیار کے پیش نظر پیشہ ور اور ہنر مند قصائی تلاش کرتا ہے ۔ خاور شہزاد نے رواں سال کے لیے قربانی کے جانور ذبحہ کرنے کے بھاری معاوضوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔جی ایٹ سیکٹر کے رہائشی طارق محمود جنہوں نے حال ہی میں قربانی کیلئے اپنا جانور خریدا تھا ہے،
انہوں نے بتایا کہ جانور ذبح کرنے کے لیے ایک پیشہ ور قصاب کی بکنگ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ قصابوں کے ریٹ اور مانگ زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں کوئی ہنر مند اور تربیت یافتی ْصاب بک نہیں کر سکتا تو پھر مجھے موسمی قصاب کی خدمات ہی لینی پڑیں گی۔








