اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت ٹیلی کام فاونڈیشن(ٹی ایف) کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منگل کو منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر ٹیلی کام فاونڈیشن سید زعما محی الدین نے ٹی ایف کے پانچ سالہ سٹرٹیجک ماسٹر پلان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ایم ڈی ٹی ایف نے بتایا کہ اس پلان کے تحت ٹیلی کام …
وفاقی سیکرٹری آئی ٹی کی زیر صدارت ٹیلی کام فائونڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت ٹیلی کام فاونڈیشن(ٹی ایف) کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منگل کو منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر ٹیلی کام فاونڈیشن سید زعما محی الدین نے ٹی ایف کے پانچ سالہ سٹرٹیجک ماسٹر پلان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ایم ڈی ٹی ایف نے بتایا کہ اس پلان کے تحت ٹیلی کام فاونڈیشن اپنے تمام دفاتر اور سکولوں کے نیٹ ورک کی ڈیجیٹل منتقلی کرے گی، دوردراز اور شہری علاقوں میں نئے سکولز بنائے جائیں گے، اسلام آباد میں ایک سمارٹ سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک بنایا جائے گا، سٹرٹیجک ماسٹر پلان کے تحت پروفیشنلز اور غیر ہنر مند ورکرز کو آئی سی ٹی ٹریننگ بھی کرائی جائے گی ۔وفاقی سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی نے ٹیلی کام فاونڈیشن کے سٹرٹیجک ماسٹر پلان کی تعریف کی اور اس کی مینجمنٹ کو ہدایت جاری کی کہ اس پلان کو جلد نافذ کریں۔







