اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے ہفتہ کو یہاں سینئر صحافی رانا ابرار خالد کی عیادت کی۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور پی آئی او نے رانا ابرار خالد کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ رانا ابرار خالد طویل عرصے سے صحافت کے شعبے سے …
وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے سینئر صحافی رانا ابرار خالد کی عیادت کی

مزید خبریں
اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے ہفتہ کو یہاں سینئر صحافی رانا ابرار خالد کی عیادت کی۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور پی آئی او نے رانا ابرار خالد کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ رانا ابرار خالد طویل عرصے سے صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں، قومی میڈیا میں رانا ابرار خالد کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی ہدایت پر ایک وفد پہلے بھی رانا ابرار خالد سے ملاقات کر چکا ہے۔ بعد ازاں سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اپنی ایک پوسٹ میں سینئر صحافی رانا ابرار کی صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ ہمارا فرض ہے اور اس کو نبھاتے رہیں گے، ان شاء اللہ۔ اللہ تعالیٰ رانا ابرار صاحب کو مکمل صحت یابی سے نوازیں۔








