وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات صبا محسن رضا کا او آئی سی کے وزراءاطلاعات کی کانفرنس سے خطاب

جدہ ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزراءاطلاعات کی 11ویںکانفرنس بدھ کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں اختتام پذیر ہوگئی، کانفرنس 19 دسمبر کو شروع ہوئی تھی جس میں اسلامی دنیا کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر غور کیا گیا۔ کانفرنس نے دہشت گردی اور اسلام فوبیا کے انسداد کیلئے میڈیا کے کردار پر خاص طور پر اپنی توجہ مرکوز …

جدہ ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزراءاطلاعات کی 11ویںکانفرنس بدھ کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں اختتام پذیر ہوگئی، کانفرنس 19 دسمبر کو شروع ہوئی تھی جس میں اسلامی دنیا کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر غور کیا گیا۔ کانفرنس نے دہشت گردی اور اسلام فوبیا کے انسداد کیلئے میڈیا کے کردار پر خاص طور پر اپنی توجہ مرکوز کی۔ کانفرنس میں مسلم امہ کو درپیش مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کے حل کیلئے جامع میڈیا حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ مسلم دنیا کے مجموعی اندرونی اور بیرونی مفادات خاص طور پر مغربی دنیا میں مفادات کا تحفظ کیا جاسکے۔کانفرنس کے شرکاءنے قبلہ اول مسجد اقصیٰ اور القدس کے کازکی حمایت کیلئے میڈیا کے کردار کا اعادہ کیا۔ کانفرنس نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو مسلم دنیا کو درپیش مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کیا اور اس ضمن میں کئی قراردادیں پاس کیں۔ کانفرنس میں اسلام فوبیا، میڈیا میں خواتین کو بااختیار بنانے، افریقہ کیلئے میڈیا پروگرامز کی حمایت اور ایجنڈا پر موجود آئی سی کے رکن ممالک اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی تنظیموں کے درمیان میڈیا سے متعلق معاملات میں ہم آہنگی سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔ کا

مزید خبریں

Leave a Reply