اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری تجارت نے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کے ہمراہ برطانوی تجارت شراکت داری، پاکستان بطور ڈیجیٹل پاور ہاﺅس کانفرنس میں شرکت کی۔وہ لندن میں دولت مشترکہ کے وزرائے تجارت کی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ لندن سے موصولہ پریس ریلیز کے مطابق 6 سے 11 مارچ تک ہونے والی اس کانفرنس میں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر …
وفاقی سیکرٹری تجارت اور وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کی لندن کانفرنس میں شرکت
اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری تجارت نے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کے ہمراہ برطانوی تجارت شراکت داری، پاکستان بطور ڈیجیٹل پاور ہاﺅس کانفرنس میں شرکت کی۔وہ لندن میں دولت مشترکہ کے وزرائے تجارت کی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ لندن سے موصولہ پریس ریلیز کے مطابق 6 سے 11 مارچ تک ہونے والی اس کانفرنس میں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے بھی دولت مشترکہ کی دعوت پر کانفرنس میں شرکت کی۔ سیکرٹری تجارت کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے دو گول میز کانفرنس میں بھی شرکت کی جن میں ایک مالیاتی خدمات جبکہ دوسری معاشی برآمدات کے حوالے سے تھی۔









