وفاقی سیکرٹری تعلیم انٹر ڈائریکٹوریٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ (گرلز) جیتنے والی وفاقی نظامت تعلیمات کی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری وزارتِ تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ندیم محبوب نے وفاقی تعلیمی بورڈ، انٹر ڈائریکٹوریٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ (گرلز) 2025 جیتنے والی وفاقی نظامت تعلیمات کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وفاقی نظامت تعلیمات کی یہ کامیابی ایک نہایت سنسنی خیز اور کانٹے دار فائنل کے بعد سامنے آئی جہاں ٹیم نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے اے پی ایس ای ڈائریکٹوریٹ کو شکست دے …

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری وزارتِ تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ندیم محبوب نے وفاقی تعلیمی بورڈ، انٹر ڈائریکٹوریٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ (گرلز) 2025 جیتنے والی وفاقی نظامت تعلیمات کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وفاقی نظامت تعلیمات کی یہ کامیابی ایک نہایت سنسنی خیز اور کانٹے دار فائنل کے بعد سامنے آئی جہاں ٹیم نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے اے پی ایس ای ڈائریکٹوریٹ کو شکست دے کر چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا۔ تقریبِ تقسیمِ انعامات میں ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامتِ تعلیمات اسلام آباد سید جنید اخلاق، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد یاسین آفاقی، ڈائریکٹر اکیڈمکس رفعت جبین اور ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس وفاقی نظامت تعلیمات ممتاز الحق نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر روسی سفارتخانے کے سفارتکار بھی موجود تھے

جنہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ مہمانوں نے چیمپئن ٹیم اور کوچز کی منظم حکمتِ عملی، شاندار مہارت، کھیلوں کے جذبے اور مسلسل محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی یہ کامیابی وفاقی نظامت تعلیمات کے لئے فخر کا باعث ہے۔ انہوں نے کھیلوں کے فروغ کے لئے وفاقی نظامت تعلیمات کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ تقریب کے دوران چیمپئن ٹیم کو ان کی نمایاں کامیابی کے اعتراف میں تحائف بھی پیش کئے گئے۔وفاقی نظامتِ تعلیمات نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آئندہ بھی اپنے تعلیمی اداروں میں ہم نصابی سرگرمیوں اور نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی کے فروغ کے لئے بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔