وفاقی محتسب سیکرٹریٹ، ریجنل آفس گوجرانوالہ غلام سرور، ایسوسی ایٹ ایڈوائزر نے 21 ستمبر 2026 بروز پیر کو گجرات میں گیپکو آفس کمپلیکس میں کانفرنس روم میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سنیں
وفاقی محتسب سیکرٹریٹ، ریجنل آفس گوجرانوالہ میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سنیں گئیں

مزید خبریں
گوجرانوالہ ۔ 21 ستمبر (اے پی پی):وفاقی محتسب سیکرٹریٹ، ریجنل آفس گوجرانوالہ غلام سرور، ایسوسی ایٹ ایڈوائزر نے 21 ستمبر 2026 بروز پیر کو گجرات میں گیپکو آفس کمپلیکس میں کانفرنس روم میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سنیں۔بیشتر شکایات گیپکو، سوئی گیس، پوسٹل لائف انشورنس، ای او بی آئی، نادرا، پی ٹی سی ایل، بینوولنٹ فنڈ اور دیگر وفاقی محکمہ جات کے بارے میں تھیں۔ دوران سماعت شکایت کنندگان اور متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔
ٹوٹل 60 شکایات سنیں گئیں جس میں سے 40 شکایات کا موقع پر ہی فیصلہ کر دیا گیا اور لوگوں کو ریلیف فراہم کیا گیا باقی 20 شکایات کو اگلی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا۔ اس موقع پر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔شکایت کنندگان نے وفاقی محتسب کے ادارے کی تعریف کی اور کہا ایسے دورے رہنے چاہیے کیونکہ اس سے لوگوں کو اپنے شہر میں حاضر ہو کر اپنا موقف پیش کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔








