اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں وفاقی محتسب سیکریٹریٹ برائے تحفظ از ہراسگی (فوسپا) کے اشتراک سے ”کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسانی سے تحفظ“ کے موضوع پر آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔ منگل کو جاری پریس ریلیز کے مطابق سیمینار کی مہمان خصوصی وفاقی محتسب برائے تحفظ از ہراسگی فوزیہ وقار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کام کی جگہ پر …
وفاقی محتسب سیکریٹریٹ برائے تحفظ از ہراسگی کے اشتراک سے ”کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسانی سے تحفظ‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں وفاقی محتسب سیکریٹریٹ برائے تحفظ از ہراسگی (فوسپا) کے اشتراک سے ”کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسانی سے تحفظ“ کے موضوع پر آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔
منگل کو جاری پریس ریلیز کے مطابق سیمینار کی مہمان خصوصی وفاقی محتسب برائے تحفظ از ہراسگی فوزیہ وقار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کام کی جگہ پر ہراسانی کے خاتمے کیلئے فوسپا کے ملک گیر مشن اور جنسی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 دن کی آگاہی مہم ملک بھر میں چلائی جا رہی ہے جس کے ذریعے کوئی بھی شخص قانونی تحفظات، شکایت کے طریقہ کار اور کام کی جگہ پر ہراساں کرنے اور امتیازی سلوک کے خلاف اپنی شکایات آسانی سے درج کروا سکتا ہے۔
اس آگاہی مہم کا سلوگن ”ہم بدلیں گے سوچ“ ہے۔ اس موقع پر قائم مقام چیئرمین پیمرا سکندر رشید چوہدری نے کہا کہ ہم ورک پلیس پر خواتین کیلئے امتیازی سلوک کو ختم کرکے اور اپنے اداروں میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنا کر ایک باوقار اور محفوظ ماحول فراہم کر سکتے ہیں۔ کام کی جگہ پر ایسا ماحول فراہم کرنے سے خواتین بھرپور طریقے سے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گی۔ سوال و جواب کے سیشن میں وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کی ٹیم نے شرکا کے سوالات کے تسلی بخش جواب دیئے اور شرکا میں متعلقہ قانون اور شکایتی طریقہ کار سے متعلق معلوماتی مواد بھی تقسیم کیا گیا۔








