وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار کو بینوولنٹ فنڈ کی رقم کی ادائیگی کرادی گئی

کوئٹہ۔ 16 فروری (اے پی پی):وفاقی محتسب کوئٹہ کے حکم پر درخواست گزار کو بینوولنٹ فنڈ کی رقم کی ادائیگی کرادی گئی۔ درخواست گزار فوزیہ نے بتایا ہے کہ وہ باقاعدگی سے اپنی ماہانہ بینوولینٹ فنڈ گرانٹ وصول کر رہی تھی لیکن متعلقہ محکمے نے بغیر کسی معقول وجہ کے 05.01.2024 سے مذکورہ گرانٹ کی تقسیم بند کر دی ہے۔ متعدد بار متعلقہ محکمے کو بحالی کی درخواست دی چکی …

کوئٹہ۔ 16 فروری (اے پی پی):وفاقی محتسب کوئٹہ کے حکم پر درخواست گزار کو بینوولنٹ فنڈ کی رقم کی ادائیگی کرادی گئی۔ درخواست گزار فوزیہ نے بتایا ہے کہ وہ باقاعدگی سے اپنی ماہانہ بینوولینٹ فنڈ گرانٹ وصول کر رہی تھی لیکن متعلقہ محکمے نے بغیر کسی معقول وجہ کے 05.01.2024 سے مذکورہ گرانٹ کی تقسیم بند کر دی ہے۔

متعدد بار متعلقہ محکمے کو بحالی کی درخواست دی چکی ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس پر اس نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔

سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا لہذا وفاقی محتسب کوئٹہ نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کا بینوولنٹ فنڈ جاری کر کے بقایاجات جلد ادا کیے جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کوبقایاجات کی مد میں 242400 روپے کا چیک دے دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کوئٹہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔