اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وفاقی وزارت سائنس نے دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت نے گزشتہ دو سال کے دوران پہلی بار طبی،زرعی، صنعتی،متبادل توانائی اور تعلیمی شعبوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق زراعت ، صحت ، تعلیم اور متبادل توانائی کے لئے چار ٹاسک فورس تشکیل دی گئیں،وزارت نے جدید کاشتکاری کے لئے ایگریکلچر سروس …
وفاقی وزارت سائنس نے دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وفاقی وزارت سائنس نے دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت نے گزشتہ دو سال کے دوران پہلی بار طبی،زرعی، صنعتی،متبادل توانائی اور تعلیمی شعبوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق زراعت ، صحت ، تعلیم اور متبادل توانائی کے لئے چار ٹاسک فورس تشکیل دی گئیں،وزارت نے جدید کاشتکاری کے لئے ایگریکلچر سروس کمپنی کا آغاز کیا جبکہ وزارت نے ایگریکلچر ڈرونز اور پولیس ڈرونز تیار کیے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی نژاد کینیڈین ماہر تعلیم کو ریکٹر کامسیٹ یونیورسٹی تعیناتی کر دیا گیا جبکہ کوارڈینیٹر جنرل آٰف کامسیٹ کی خالص میرٹ پر تعیناتی کی گئی، اس کے علاو¿ہ چیئرمین پی ایف ایس اور پی سی ایس آئی آر کی تقرری کے لئے اشتہار جاری کیے گئے اور انٹرویوز انیس سے بائیس اگست کے لے شیڈول ہیں ، رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس کی ہدایت پر جہلم میں بائیو ٹیکنولوجیکل اور ہربل میڈیکل پارک کا قیام عمل میں لایا گیا ، قمری کیلینڈر کا قیام اور رویت ہلال کمیٹی میں وزارت سائنس کے ٹیکینیکل ممبر کا قیام عمل میں لایا گیا۔چاند کی کسی بھی جگہ کسی بھی ٹائم صحیح لوکیشن معلوم کرنے کے لئے ویب سائٹ اور ایپ تیار کی گئی، رپورٹ کے مطابق سول اور ملٹری ا?رگنائزیشنز میں کوارڈینیشن کے لئے پہلا سول ملٹری انٹرفیس متعارف کرایا گیا، کورونا سے حفاظت کے لئے پی پی ایز پاکستان میں مقامی سطح پر تیار کی گئیں، سینیٹائزر، وینٹی لیٹر اور بائیو میڈیکل سامان بھی تیار کیا گیا، جبکہ
کورونا ٹیسٹنگ کٹس مقامی سطح پر تیار کی گئیں۔








