وفاقی وزراءاحسن اقبال ،خواجہ آصف ،شاہد خاقان عباسی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفراللہ کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وفاقی کابینہ کے ارکان نے پانامہ دستاویزات کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ کو عمران نامہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیاہے ‘وفاقی وزاءنے واضح کیا ہے کہ ہم بھرپور عدالتی جنگ لڑتے ہوئے جے آئی ٹی کی رپورٹ کے تمام نکات کو بے نقاب کرکے انھیں ملیا میٹ کر دیں گے ‘جے آئی ٹی رپورٹ میں "سورس …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وفاقی کابینہ کے ارکان نے پانامہ دستاویزات کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ کو عمران نامہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیاہے ‘وفاقی وزاءنے واضح کیا ہے کہ ہم بھرپور عدالتی جنگ لڑتے ہوئے جے آئی ٹی کی رپورٹ کے تمام نکات کو بے نقاب کرکے انھیں ملیا میٹ کر دیں گے ‘جے آئی ٹی رپورٹ میں "سورس رپورٹ ” اور ڈرافٹس کا سہارا لیا گیا جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے‘اب بھی اعلی عدلیہ سے امید ہے کہ وہ ہمارے ساتھ قانون اور آئین کے مطابق سلوک کریگی ‘جے آئی ٹی کی پوری رپورٹ میں کوئی حقیقت نہیں ہے ‘ہمیں جے آئی ٹی سے یہ ہی توقع تھی‘ ہر شخص کے بارے میں ایک جملہ مشترک تھا کہ اثاثے آمدن سے کہیںزیادہ ہیں ‘جے آئی ٹی کی رپورٹ میں کہیں بھی وزیراعظم کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا ذکر نہیں ‘حسین نواز اورحسن نواز پاکستان میں نہیں رہتے اس لئے نیب سمیت کہیں بھی انکے خلاف کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوسکتا ‘نواز شریف اور انکی فیملی کے خلاف الزامات میں چستیاں اور عمران خان کی آف شور کمپنیوں ‘غیر ملکی فنڈنگ میں سستیوں کو عوام دیکھ رہے ہیں ‘سعد رفیق ‘آصف کرمانی، طلال چوہدری اور دانیال عزیزکی تقاریر میں جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینی نظر آگئی ہیں ‘کیا عمران خان کی جے آئی ٹی اور اعلی عدلیہ کو دھمکیاں پھولوں کے ہار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 2013میں عوامی مینڈیٹ سے بننے والی حکومت کی راہ میں بار بار رکاوٹیں ‘غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے اثر انداز ہونا سازش نہیں توپھر کیا ہے‘جے آئی ٹی کی رپورٹ میں کسی بھی جگہ حکومت اور وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف مالی بدعنوانی ‘ سرکاری وسائل کے ناجائز استعمال یا ٹیکس کی رقم میں خوردبرد یا بطور وزیراعظم اپنی اتھارٹی کو غلط استعمال کرنے کا ذکر نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزراءاحسن اقبال ،خواجہ آصف ،شاہد خاقان عباسی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفراللہ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply