اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان کی آزادی کٹھن جدوجہد اور لازوال قربانیوں سے ملنے والا انمول خزانہ ہے، بدقسمتی سے بعض قوتوں کی سازشوں کی وجہ سے قیام پاکستان کی تکمیل مکمل نہ ہوئی کیونکہ ہمارے کشمیری بھائیوں کو پاکستان میں شمولیت سے زبردستی محروم رکھا گیا، کشمیری عوام پر بے پناہ مظالم ڈھائے …
وفاقی وزراءسینیٹر شبلی فراز ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ، علی امین خان گنڈا پور کا سپورٹس کمپلیکس میں ”رن فار کشمیر“ ٹیلی میرا تھن تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان کی آزادی کٹھن جدوجہد اور لازوال قربانیوں سے ملنے والا انمول خزانہ ہے، بدقسمتی سے بعض قوتوں کی سازشوں کی وجہ سے قیام پاکستان کی تکمیل مکمل نہ ہوئی کیونکہ ہمارے کشمیری بھائیوں کو پاکستان میں شمولیت سے زبردستی محروم رکھا گیا، کشمیری عوام پر بے پناہ مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، کشمیر کی آزادی تک پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا، ”رن فار کشمیر“ ایپ کے ذریعے تمام پاکستانی اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے لئے آواز بلند کریں۔ جمعہ کو یہاں پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ”رن فار کشمیر“ وزیراعظم عمران خان نے ہر سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ ہیں، انسانی حقوق کی تنظیموں کا مقبوضہ کشمیر کے عوام کا ساتھ دینے پر مشکور ہوں ٹیلی میرا تھن کے موقع پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سمیت پوری قوم کشمیر کے عوام کی سفیر ہے، کھیلوں کے ذریعے بین الصوبائی ہم آہنگی کے ساتھ کشمیر کاز کو ہر سطح پر اٹھائیں گے، مقبوضہ کشمیر کے ہمارے بھائی اور بہنیں 70 سال سے زیادہ عرصہ سے بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ ہیں، انسانی حقوق کی تنظیموں کا مقبوضہ کشمیر کے عوام کا ساتھ دینے پر مشکور ہوں۔ جمعہ کو یوم آزادی کے موقع پر یہاں پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ”رن فار کشمیر“ ٹیلی میرا تھن کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام انٹرنیشنل ہیومینیٹیرین فا?نڈیشن نے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے باہمی اشتراک سے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کٹھن جدوجہد اور بزرگوں کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ملنے والا انمول خزانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بعض قوتوں کی سازشوں کی وجہ سے قیام پاکستان کی تکمیل مکمل نہ ہوئی کیونکہ ہمارے کشمیری بھائیوں کو پاکستان میں شمولیت سے زبردستی محروم رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پر بے پناہ مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اور بھارتی قابض افواج مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک سال سے زیادہ عرصہ سے معصوم کشمیریوں پر لاک ڈا?ن، بربریت، پیلٹ گنز کا استعمال اور ہر طرح کے مظالم ڈھا رہی ہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور کرتا رہے گا، جب تک ہمارے بھائیوں کو آزادی نہیں ملے گی ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یوم آزادی کے موقع پر انہوں نے مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے حوالے سے ”رن فار کشمیر ٹیلی میرا تھن“ کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک علامتی ٹیلی میراتھن ہے جو اپنے کشمیری بھائیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں شمولیت کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہوگا۔ شبلی فراز نے کہا کہ سب پاکستانی اس میں شریک ہوں اور اپنے احباب کو بھی شامل کریں تاکہ علامتی طور پر کشمیر کاز کو اجاگر کیا جا سکے جو کوئی معمولی کاز نہیں بلکہ انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجوڑنا ہے تاکہ دوہرے معیار کو ختم کیا جا سکے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالی کی جانب سے عطاءکی جانے والی ایک نعمت ہے اور 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر سپورٹس کمپلیکس کے جناح سٹیڈیم میں ہم سب یوم آزادی منا رہے ہیں۔ انہوں نے تقریب کے شرکاءاور اندرون و بیرون ملک تمام پاکستانیوں کو دل کی گہرائی سے جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم آزاد فضاﺅں میں سانس لے رہے ہیں جو کہ بڑی نعمت ہے، ہم ہر سانس کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کو بھی یاد کرتے ہیں کیونکہ ایک سال سے زیادہ عرصہ سے وہ قابض بھارتی افواج کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں جس کا ہمیں بھرپور احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان ان کے سفیر تو ہیں ہی لیکن پوری پاکستانی قوم ان کی سفیر ہے، ہم پاکستان میں یا بیرون ملک ہوں، ہمارے دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دلانے کا وعدہ کیا گیا تھا، اقوام متحدہ ایک بڑا فورم ہے اور اس کے رکن ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ خطے اور دنیا میں امن و امان کے قیام کے لئے بھارت جیسی سرکش ریاست کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جاری مظالم کے خاتمہ سے ہی دنیا اور خطے میںامن قائم ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اپنا وعدہ پورا کرے اور اگر ایسا نہ ہوا تو اس فورم کی کیا اہمیت رہ جائے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا دیکھ سکتی ہے کہ آج 14 اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام جشن آزادی منا رہے ہیں اور کل یعنی 15 اگست بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منائیں گے۔ دنیا کے لئے یہ ایک واضح پیغام ہے کہ وہ دیکھے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کیا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیر کے ہمارے بہن بھائی جلد ہی ہمارے ساتھ آزادی منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری 7 دہائیوں سے قابض بھارتی افواج کا مقابلہ کررہے ہیں اور پاکستان کی حکومت، فوج اور عوام ان کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے حلف کے موقع پر ٹھوس موقف اپنایا کہ ہم بھارت کے ساتھ تنازعات کا بامعنی حل چاہتے ہیں لیکن مسئلہ کشمیر کا حل سرفہرست ہوگا، وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں بھی دنیا کو پیغام دیا کہ ہم کشمیر کے لئے ہر حد تک جائیں گے، وزیراعظم نے کہا تھا کہ میں کشمیر کا سفیر بن کر ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اٹھاﺅں گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے پہلی مرتبہ اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت انسانی حقوق پامال کر رہا ہے جو پاکستان کے موقف کی تائید ہے۔ انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی رہنماﺅں کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر خاموشی ختم کرنے اور وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں سے عالمی سطح پر اخبارات اور چینلز نے کشمیریوں کی آواز بلند کرنے پر صحافیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے قبل ازیں انسانی حقوق کے ادارے خاموش تھے جو وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں سے جاگ گئے ہیں اور اب ہر سطح پر آواز بلند کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی کشمیریوں کا ساتھ دے گا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ اپنے شہداءکو پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر دفن کرتے ہیں جو عالمی برادری کے لئے ایک واضح پیغام ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا ساتھ دینا ہمارا قومی فرض ہے اور دنیا بھر کے تمام مسلمان اور انسان بھی ان کا ساتھ دیں کیونکہ مقبوضہ وادی میں انسانیت سے ظلم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارت کا چہرہ بے نقاب کیا ہے اور پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے کہ نریندر مودی ایک دہشتگرد اور انتہاءپسند آر ایس ایس کے نظریات کا ترجمان ہے۔ ورچوئل ٹیلی میراتھن ایپ کو ڈاﺅن لوڈ کر کے ہر کوئی ”رن فار کشمیر“ ورچوئل ٹیلی میرا تھن میں شامل ہو سکتا ہے۔ تقریب میں ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی کبڈی ٹیم کے علاوہ بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے والے اتھلیٹ اور سائیکلسٹوں کے علاوہ کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی جبکہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بھرپور جوش و جذبہ سے تقریب میں شرکت کی ہے۔ اس موقع پر بچوں، خواتین، معذور افراد، طلباءاور بزرگ شہریوں کی میراتھن منعقد کرائی گئی۔








