وفاقی وزرا سید نوید قمر اور فیصل سبزواری کی سربراہی میں اجلاس،درآمد کنندگان کو سہولت فراہم کرنے کیلئے صورتحال پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور پاک۔ایران بین الپارلیمانی دوستی گروپ کے رہنما امیرآبادی فرحانی کے مابین ملاقات

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری کی مشترکہ سربراہی میں پیرکوکے پی ٹی ہیڈ آفس کراچی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارت تجارت، کسٹمز، اسٹیٹ بینک، پورٹس اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ حراستی اور دیگر محصولات اور فوری کلیئرنس کے معاملے میں درآمد کنندگان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر سید نوید قمر نے اس بات پر زور دیا کہ بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے سامان کے مسائل کے حل کے لیے طریقہ کار وضع کیا جائے، کاروباری برادری کی سہولت اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایل سیز کھولنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور برآمدات میں اضافہ اوردرآمدات میں کمی کیلئے موثر عمل درآمد کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اور معاشی نمو کے لیے بہتر ریگولیٹری ماحول کو لاگو کیا جائے گا۔