اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس ہوا، بیگم کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں،نواز شریف اور مریم نواز کی عارضی رہائی کے لئے قانون کے مطابق جو سہولت دی جا سکتی ہے وہ ضرور دیں گے، قانون کے مطابق 12 گھنٹے کے لئے عارضی رہائی مل سکتی ہے،نواز شریف …
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس ہوا، بیگم کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں،نواز شریف اور مریم نواز کی عارضی رہائی کے لئے قانون کے مطابق جو سہولت دی جا سکتی ہے وہ ضرور دیں گے، قانون کے مطابق 12 گھنٹے کے لئے عارضی رہائی مل سکتی ہے،نواز شریف اور مریم نواز نے عارضی رہائی کی درخواست دی تو اس پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، وزیراعظم عمران خان نے لندن ہائی کمیشن کو مکمل معاونت کی ہدایت کر دی ہے، 50لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف حاصل کرنے کے لئے کم سے کم 10 ہزار سرمایہ کاروں کو اکٹھا کیا جائے گا، نوکریاں دینے کے لئے کام کریں گے،معاشی سرگرمیوں کے فروغ سے ہی روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔وہ منگل کو ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے۔وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی میت واپس لانے کے لئے حکومت مکمل تعاون کرے گی ، وزیراعظم عمران خان نے لندن ہائی کمیشن کو اس حوالے سے مکمل معاونت کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی عارضی رہائی کے لئے قانون کے مطابق جو سہولت دی جا سکتی ہے وہ ضرور دیں گے تاکہ وہ بیگم کلثوم نواز کی تدفین میں شریک ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ملک کی بہتری کے لئے بڑے فیصلے کرنا ہوں گے اور وہ کریں گے،لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لانے کےلئے ٹھوس اقدامات زیر غور ہیں۔








