وفاقی وزیرانجنیئر امیر مقام کا سینئر لیگی رہنما راجہ نصیر احمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیر حکومت اور سینئر مسلم لیگی رہنما راجہ نصیر احمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔یہاں جاری تعزیتی پیغام میں انجینئر امیر مقام نے راجہ نصیر احمد خان کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے …

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیر حکومت اور سینئر مسلم لیگی رہنما راجہ نصیر احمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔یہاں جاری تعزیتی پیغام میں انجینئر امیر مقام نے راجہ نصیر احمد خان کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے مرحوم راجہ نصیر احمد خان کی وفات کو ان کے اہل خانہ اور سیاست کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنتُ الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے،آمین۔