وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمرکی زیرصدارت کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے ترقیاتی کام کا جائزہ اجلاس

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمرکی زیرصدارت کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے ترقیاتی کام کا جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ریلوے ، چئیرمین پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی اور وزارت کے سینئیر عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کے سی آر منصوبے کے مختلف مراحل پر کام کا آغاز ہو چکا ہے …

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمرکی زیرصدارت کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے ترقیاتی کام کا جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ریلوے ، چئیرمین پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی اور وزارت کے سینئیر عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کے سی آر منصوبے کے مختلف مراحل پر کام کا آغاز ہو چکا ہے اور ہر مرحلے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزارت ریلوے ، سندھ حکومت کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہے اور مختلف مقامات پر انڈر پاسز پر بھی کام کا آغاز جلد متوقع ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے پاکستان ریلوے کو کے سی آر منصوبے کے تیسرے مرحلے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا نظام وضع کرنے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے اہم منصوبہ ہے، یہ نہ صرف کراچی کی عوام کے لیے جدید ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرے گی بلکہ یہ سرمایہ کاری کے لیے بھی بہت پرکشش منصوبہ ہو گا۔اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی منصوبے میں شمولیت کے لیے ضورری اقدامات کا فوری آغاز کیا جائے گا۔ اور اس عمل کو موجودہ مالی سال کے اندر مکمل کر کے تیسرے مرحلے پر کام کا آغاز یقینی بنایا جائے گا۔مزید پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی اس سلسلے میں وزارت ریلوے کو ضروری مکمل تعاون اور مدد فراہم کرے گی۔ اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی تعمیر اب آئندہ تین برسوں 2023 کے وسط تک مکمل کی جائے گی۔