وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے وفاقی وزراء کی ملاقات

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے مسلم لیگ قائد اعظم ، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفاقی وزراء نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کرنے والے وفاقی وزراء میں مسلم لیگ قائد اعظم کے چوہدری سالک حسین، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی شامل تھے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق …

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے مسلم لیگ قائد اعظم ، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفاقی وزراء نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کرنے والے وفاقی وزراء میں مسلم لیگ قائد اعظم کے چوہدری سالک حسین، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی شامل تھے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر ملک کی مجموعی صورتحال اور داخلی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے تینوں جماعتوں کے رہنماؤں کو کے پی کے اور بلوچستان کی صورتحال سے آگاہ کیا اور قیام امن کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا ۔وفاقی وزراء چوہدری سالک حسین، خالد مقبول صدیقی اور خالد مگسی نے قیام امن کیلئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی مخلصانہ کاوشوں کو سرا ہتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعتیں پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

انہوں نے دو ٹوک اعلان کیا کہ ہماری پارٹیاں ہمیشہ سکیورٹی فورسز کساتھ کھڑی رہیں گی۔ ‎وفاقی وزراء نے امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر ساتھ چلنے کے عزم کا اعادہ کیا اور قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی دلیرانہ کارروائیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔وفاقی وزراء نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔