وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا باجوڑ میں چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر بہادر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے باجوڑ میں چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر بہادر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے حملہ ناکام بنانے کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 11 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیرداخلہ نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا …

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے باجوڑ میں چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر بہادر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے حملہ ناکام بنانے کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 11 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

وزیرداخلہ نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ بہادر سپوتوں نے جان دے کر 12 دہشتگردوں کو جہنم رسید کیا، فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے والے جوانوں کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔