وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ریگی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ریگی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے انتہائی مطلوب بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر کے پی کے پولیس اور سی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے ۔ جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق …

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ریگی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے انتہائی مطلوب بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر کے پی کے پولیس اور سی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے ۔

جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 18 مقدمات میں مطلوب بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا خاتمہ سی ٹی ڈی اور پولیس کی بڑی کامیابی ہے،کے پی کے پولیس اور سی ٹی ڈی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

 

مزید خبریں