وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شانگلہ کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔ انکا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے جان دے کر 3 دہشتگردوں کو جہنم …

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شانگلہ کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔ انکا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے جان دے کر 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔قوم شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔