اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد سے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوششیں ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اور آپریشنز میں جام شہادت نوش کرنے والے 5 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے 4 خودکش بمباروں سمیت 25 خوارج کو جہنم واصل کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ 25 …
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوششیں ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد سے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوششیں ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اور آپریشنز میں جام شہادت نوش کرنے والے 5 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے 4 خودکش بمباروں سمیت 25 خوارج کو جہنم واصل کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ 25 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ، قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، بہادر سپوتوں نے وطن پر جانیں نچھاور کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔







