اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ہفتہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں نے بروقت اور موثر کارروائی کرکے دہشتگردوں کو جہنم رسید کیا۔ محسن نقوی …
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت، حملے ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش

مزید خبریں
اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ہفتہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں نے بروقت اور موثر کارروائی کرکے دہشتگردوں کو جہنم رسید کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک ملانے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے حملے ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور حملے ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 10 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بہادر سپوتوں نے جان دے کر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر ناز ہے،جام شہادت نوش کرنے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔







