وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی نوشہرہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی شدید مذمت، شہید پولیس اہلکار کو خراج عقیدت

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نوشہرہ میں انسداد پولیو ٹیم پر ہونے والے فائرنگ حملے کی سخت مذمت کی ہے اور حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار مقصود کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے کام کرنے والی ٹیم پر حملہ ناقابل برداشت ہے اور ایسے جرائم کو کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیرداخلہ …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نوشہرہ میں انسداد پولیو ٹیم پر ہونے والے فائرنگ حملے کی سخت مذمت کی ہے اور حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار مقصود کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے کام کرنے والی ٹیم پر حملہ ناقابل برداشت ہے اور ایسے جرائم کو کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیرداخلہ نے شہید پولیس اہلکار مقصود کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی قربانی ملک کی خدمت کے جذبے کی روشن مثال ہے۔بیان میں کہا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بچوں کی حفاظت اور صحت کے لیے شب و روز کام کر رہے ہیں اور حکومت اعلیٰ سطح پر ایسے حملوں کے دہشت گرد عناصر کا تعاقب جاری رکھے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ انسداد پولیو مہم میں تعاون جاری رکھیں تاکہ بچوں کو صحت مند مستقبل فراہم کیا جا سکے۔