وفاقی وزیرر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی گلگت بلتستان اسمبلی کے نو منتخب سپیکر عمران ندیم اور ڈپٹی سپیکر ملک کفایت الرحمٰن کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد
وفاقی وزیرر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی گلگت بلتستان اسمبلی کے نو منتخب سپیکر عمران ندیم اور ڈپٹی سپیکر ملک کفایت الرحمٰن کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نو منتخب سپیکر عمران ندیم اور ڈپٹی سپیکر ملک کفایت الرحمٰن کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ پیر کو ’’ایکس ‘‘ پر اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان کا متفقہ انتخاب اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ اراکینِ اسمبلی کو ان کی صلاحیتوں، قیادت اور پارلیمانی بصیرت پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نو منتخب قیادت جمہوری اقدار، آئینی بالادستی اور عوامی خدمت کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
گلگت بلتستان اسمبلی خطے کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی اور ترقی و خوشحالی کے سفر میں اہم ستون کی حیثیت رکھتی ہے۔وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے جمہوری اداروں کے استحکام، پارلیمانی روایات کے فروغ اور عوامی فلاح کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نو منتخب سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔








