وفاقی وزیرسائرہ افضل تارڑ کا پریس کلب حافظ آباد کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑنے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے، پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے عوام کی شعور اور آگاہی بے حد ضروری ہے، میڈیا کو ملک کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر کردارادا کرنا چاہئے، ملک میں ہونے والی ترقی میں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے ۔ …

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑنے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے، پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے عوام کی شعور اور آگاہی بے حد ضروری ہے، میڈیا کو ملک کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر کردارادا کرنا چاہئے، ملک میں ہونے والی ترقی میں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے ۔ یہ بات انہوں نے پریس کلب حافظ آباد کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سائرہ افضل تارڑنے ضلع حافظ آباد کے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ سائرہ افضل تارڑ پاکستان اور حافظ آباد کے عوام کے لیے مخلص ہیں تو انہوں نے حافظ آباد میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کو مثبت انداز میں پیش بھی کیا اور میرا ساتھ دیا۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ میرا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے جس نے ملک کی ترقی کے لیے دن رات کوششیں کی ہیں۔