ایبٹ ا?باد۔8اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیرعمرایوب خان کی خصوصی ہدایات پرپیسکوچیف نے ٹیم کے ہمراہ گندف کے مقام پردورہ کرکے132کے وی اے گریڈسٹیشن کے قیام کے حوالے سے منتخب جگہ کاجائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان کی جانب سے گندف کے مقام پر132کے وی اے گریڈسٹیشن کی تکمیل کے حوالے سے پیسکو چیف آپریشن خادم حسین لارا نے متعلقہ ٹیم کے ہمراہ گندف کے …
وفاقی وزیرعمرایوب خان کی ہدایت پرپیسکوچیف کا گندف گرڈ سٹیشن کا دورہ

مزید خبریں
ایبٹ ا?باد۔8اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیرعمرایوب خان کی خصوصی ہدایات پرپیسکوچیف نے ٹیم کے ہمراہ گندف کے مقام پردورہ کرکے132کے وی اے گریڈسٹیشن کے قیام کے حوالے سے منتخب جگہ کاجائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان کی جانب سے گندف کے مقام پر132کے وی اے گریڈسٹیشن کی تکمیل کے حوالے سے پیسکو چیف آپریشن خادم حسین لارا نے متعلقہ ٹیم کے ہمراہ گندف کے مقام پر دورہ کرکے گریڈ سٹیشن کے قیام کے لیے منتخب جگہ کا تفصیلی جائزہ لیااس موقع پروفاقی وزیرکے کوارڈینیٹرساجدخان،نعیم خان اور ایس ای ہزارہ سرکل قاضی طاہر،ایکس ای این سردارساجدسمیت دیگرمتعلقہ افسران کے علاوہ مقامی افراد کی کثیرتعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ چیف پیسکونے مقامی لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر عمرایوب خان کی جانب سے مذکورہ مقام پرگریڈسٹیشن کی تکمیل سے نہ صرف آنے والے پچاس سال سے زاہد عرصے تک وولٹیج مسائل کاخاتمہ ممکن ہوگا بلکہ علاقے کی ترقی میں گریڈکاقیام ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔مقامی لوگوں نے بجلی و سوئی گیس کے اربوں روپے کے میگا پروجیکٹس پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے عوامی قائد عمرایوب خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی عملی عوامی خدمات کو سراہا۔








