اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے پاکستان ازبکستان بزنس فورم کے موقع پر میڈ اِن ازبکستان نمائش کا افتتاح کر دیا۔انہوں نے ازبک وزیرِ تجارت کے ہمراہ نمائش کا ربن کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ میڈ اِن ازبکستان نمائش پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی …
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے پاکستان ازبکستان بزنس فورم کے موقع پر میڈ اِن ازبکستان نمائش کا افتتاح کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے پاکستان ازبکستان بزنس فورم کے موقع پر میڈ اِن ازبکستان نمائش کا افتتاح کر دیا۔انہوں نے ازبک وزیرِ تجارت کے ہمراہ نمائش کا ربن کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ میڈ اِن ازبکستان نمائش پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی و صنعتی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی، ایسی نمائشیں بزنس ٹو بزنس روابط، مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرتی ہیں، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے اور بزنس کونسل سے دوطرفہ تجارت میں مزید اضافہ ہوگا۔
وفاقی وزیرِ تجارت نے نمائش میں لگائے گئے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور ازبک مصنوعات کے معیار اور برآمدی صلاحیت کو سراہا۔اس موقع پر وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے علاقائی رابطہ کاری اور انفراسٹرکچر تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔نمائش کے افتتاح میں شریک وفاقی وزیرِ قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے زراعت اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات اجاگر کیے۔معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے صنعتی شراکت داری اور سرمایہ کاری کے مواقع کو اہم قرار دیا۔میڈ اِن ازبکستان نمائش ازبک صنعت، دستکاری اور اختراعی مصنوعات کو پاکستانی مارکیٹ سے متعارف کرانے کا مؤثر پلیٹ فارم ہے۔








