وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی اسلام آباد خودکش حملے کی مذمت

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اسلام آباد خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ اور غم کا اظہارکیاہے۔جمعہ کویہاں جاری بیان میں وزیرِ خزانہ نے کہا کہ یہ خودکش حملہ پاکستان کے امن، استحکام اور معیشت کی ترقی کے خلاف ایک گہری سازش ہے۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ دشمن قوتیں پاکستان …

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اسلام آباد خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ اور غم کا اظہارکیاہے۔جمعہ کویہاں جاری بیان میں وزیرِ خزانہ نے کہا کہ یہ خودکش حملہ پاکستان کے امن، استحکام اور معیشت کی ترقی کے خلاف ایک گہری سازش ہے۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ دشمن قوتیں پاکستان کے معاشی استحکام سے خوفزدہ ہیں، یہ دھماکہ ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول اور قومی اعتماد کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا اوردشمنوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائیں گے۔انہوں نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیرِ خزانہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعابھی کی۔