مسقط۔30اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مسقط میں عمان کے شاہی وزیر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی سے اہم ملاقات کی جس میں پاک عمان تعلقات، پاکستانی شہریوں کے ویزا مسائل کے حل اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو کی اور …
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی مسقط میں عمان کے شاہی وزیر جنرل سلطان بن محمد النعمانی سے ملاقات، پاکستانی شہریوں کے ویزا مسائل کے حل اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
مسقط۔30اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مسقط میں عمان کے شاہی وزیر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی سے اہم ملاقات کی جس میں پاک عمان تعلقات، پاکستانی شہریوں کے ویزا مسائل کے حل اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو کی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عمان اور پاکستان مشترکہ مذہبی و ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ عمان میں لاکھوں پاکستانی برسرِ روزگار ہیں جو دونوں ممالک کی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ویزہ پالیسی میں آسانیوں سے مزید ہنرمند پاکستانی ورکرز عمان جا سکیں گے، جو دونوں برادر ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان عمان کے ساتھ ہر سطح پر شراکت داری اور تعاون میں اضافہ چاہتا ہے۔
عمانی شاہی وزیر جنرل سلطان بن محمد النعمانی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ و تاریخی رشتہ ہے جسے مزید مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کو قریبی رابطہ برقرار رکھنا چاہیے۔







