اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پچھلے چند مہینوں سے سوشل میڈیا پر ناموسِ رسالت کے حوالے سے ایسے بیہودہ اور ناقابلِ بیان مواد کی تشہیر کی جا رہی ہے جو کسی بھی مسلمان کے لئے نا قابل برداشت ہے‘پاکستان کی عوام میں اس گستاخانہ مواد اور مقدس ترین ہستیوں کی بے حرمتی پر سخت تشویش اور اشتعال …
وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العثمین سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پچھلے چند مہینوں سے سوشل میڈیا پر ناموسِ رسالت کے حوالے سے ایسے بیہودہ اور ناقابلِ بیان مواد کی تشہیر کی جا رہی ہے جو کسی بھی مسلمان کے لئے نا قابل برداشت ہے‘پاکستان کی عوام میں اس گستاخانہ مواد اور مقدس ترین ہستیوں کی بے حرمتی پر سخت تشویش اور اشتعال پایا جا تاہے‘پاکستانی مسلمانوں کے دل میں اس بات کا شدید دکھ ہے کہ عالمِ اسلام کی سطح پر اس امر کا موثر نوٹس نہیں لیا جا رہا‘ یہ صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں بلکہ دنیا کے ہر کونے میں آباد 1.6ارب مسلمانوں کا مسئلہ ہے‘پاکستان نے اپنی سطح پر یہ مسئلہ انٹرنیٹ پرسروس فراہم کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں سے اٹھایا ہے اور اس کھلی اور دیدہ دلیری سے روا بے حرمتی میں کچھ تعطل آنے میں کامیابی ہوئی ہے مگر اس کا موثر اور دیرپا حل عالم اسلام کی مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہے اس لیے او آئی سی کی سطح پر اس سلسلے میں مشترکہ لائحہ عمل مرتب اور اس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے موثر حکمت عملی ترتیب دی جا ئے۔وہ پیر کو او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العثمین سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔








