اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے ضلع کوئٹہ اور کیچ میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز پر بہادر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیرِ ریلوے نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے’’فتنہ الہندوستان‘‘سے تعلق رکھنے والے 18 دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کیا جو ملک کے امن و استحکام کے دشمن تھے۔ محمد …
وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کا ضلع کوئٹہ اورکیچ میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز پر بہادر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے ضلع کوئٹہ اور کیچ میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز پر بہادر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیرِ ریلوے نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے’’فتنہ الہندوستان‘‘سے تعلق رکھنے والے 18 دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کیا جو ملک کے امن و استحکام کے دشمن تھے۔
محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کی ہمت، جرأت اور قربانیوں پر فخر کرتی ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان ہمارا فخر اور قومی اثاثہ ہیں ، ملک میں امن و استحکام کے لیے سکیورٹی فورسز کا عزم غیر متزلزل ہے۔







