اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال نے انقرہ میں صدر ترک ہلالِ احمر سے ملاقات کی۔ملاقات میں صحت اور انسانی بہبود کے اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خصوصاً خون کی خدمات کے شعبے میں اشتراکِ عمل کو بڑھانے پر زور دیا گیاجن میں جدید بلڈ بینک مینجمنٹ …
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال کی انقرہ میں صدر ترک ہلالِ احمر سے ملاقات ، صحت اور انسانی بہبود کے اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال نے انقرہ میں صدر ترک ہلالِ احمر سے ملاقات کی۔ملاقات میں صحت اور انسانی بہبود کے اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خصوصاً خون کی خدمات کے شعبے میں اشتراکِ عمل کو بڑھانے پر زور دیا گیاجن میں جدید بلڈ بینک مینجمنٹ سسٹمز، حفاظتی معیارات اور استعداد کار میں اضافہ کی سرگرمیاں شامل ہیں۔
اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ گہرے اور مضبوط مراسم ہیں ۔ ہیلتھ انشورنس سسٹمز کے میدان میں تجربات کے تبادلے کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی جس میں بہترین عالمی طریقۂ کار، پالیسی ڈیزائن اور سروس ڈیلیوری ماڈلز پر خصوصی توجہ شامل تھی ۔مشترکہ تربیتی پروگراموں، تکنیکی تبادلوں کو فروغ دینے ،مضبوط، جامع اور پائیدار صحت معاونتی نظاموں کی ترقی کے ذریعے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔








