اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرِ قانون ، انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے نئے سال کے موقع پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نیا سال ہمارے مشترکہ سفر پر غور کرنے، ان قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور ترقی، انصاف اور قومی یکجہتی کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے جنہوں نے ہماری قوم کی …
وفاقی وزیرِ قانون ، انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی نئے سال کے موقع پر قوم کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرِ قانون ، انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے نئے سال کے موقع پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نیا سال ہمارے مشترکہ سفر پر غور کرنے، ان قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور ترقی، انصاف اور قومی یکجہتی کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے جنہوں نے ہماری قوم کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کیا۔
وفاقی وزیرِ قانون نے کہا کہ آنے والا سال ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنے اداروں کو مزید مضبوط بنائیں، دیانتداری اور شمولیت کی اقدار کو فروغ دیں اور ایک خوشحال و ہم آہنگ پاکستان کے لئے عزم، لگن اور اجتماعی کاوش کے ساتھ آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال کو حوصلے، امید اور ہر شہری کی فلاح و بہبود کے لئے غیر متزلزل عزم کے ساتھ خوش آمدید کہنا چاہئے۔
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اس امید کا اظہار کیا کہ 2026 امن، ترقی اور مواقع کا سال ثابت ہوگا جو ہم سب کو خلوص اور مقصدیت کے ساتھ اپنے عزیز وطن کی ترقی اور وقار کے لئے کردار ادا کرنے کی ترغیب دے گا۔اپنے پیغام کے اختتام پر وفاقی وزیرِ قانون نے پاکستانی عوام کے لئے نئے سال کی خوشیوں، امن اور خوشحالی کی دعا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔








