اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر اہلِ وطن کو دلی مبارکباد پیش کی اور عید کے دن فرائض سرانجام دینے والے کسٹمز، پورٹ عملے اور ڈاک لیبر بورڈ کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان ملازمین کی محنت کی بدولت عید کے دوران بھی بڑی تعداد میں کنٹینرز کی ہینڈلنگ متوقع …
وفاقی وزیرِ محمد جنید انوار چوہدری کی عید الفطر پر اہلِ وطن کو دلی مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر اہلِ وطن کو دلی مبارکباد پیش کی اور عید کے دن فرائض سرانجام دینے والے کسٹمز، پورٹ عملے اور ڈاک لیبر بورڈ کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان ملازمین کی محنت کی بدولت عید کے دوران بھی بڑی تعداد میں کنٹینرز کی ہینڈلنگ متوقع ہے اور کراچی پورٹ عالمی تجارتی سرگرمیوں میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔
وفاقی وزیر کی خصوصی ہدایت پر عید کی تعطیلات کے باوجود ملک کی بندرگاہیں مکمل طور پر فعال ہیں تاکہ ملکی تجارت کا پہیہ بلا تعطل چلتا رہے۔چیئرمین کے پی ٹی کا دورہ وزیرِ بحری امور کی ہدایات کی روشنی میں چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد نے کراچی پورٹ کے مختلف ٹرمینلز کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ عید کے روز بھی پاکستان کی بندرگاہیں مکمل طور پر فعال ہیں اور تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی پورٹ کی 138 سالہ تاریخ میں پہلی بار عید کے پہلے دن بھی کارگو ہینڈلنگ کا عمل جاری ہے، جو کہ ایک نئی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید پر درآمدات و برآمدات کا تسلسل برقرار رکھ کر حکومت نے اپنی ترجیحات واضح کر دی ہیں۔
وزیراعظم کا وژن اور سہولیات جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق کاروباری برادری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلا تعطل تجارتی سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا تاکہ ملکی معیشت کو استحکام ملے۔








