وفاقی وزیرِ محمد حنیف عباسی کا کرم میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کرم کے علاقے میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے،خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کرم میں آپریشن کے دوران 7 خوارجیوں کو واصلِ جہنم کیا۔ اس کارروائی کے دوران کیپٹن نعمان سمیت 5 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیرِ ریلوے نے …

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کرم کے علاقے میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے،خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کرم میں آپریشن کے دوران 7 خوارجیوں کو واصلِ جہنم کیا۔ اس کارروائی کے دوران کیپٹن نعمان سمیت 5 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔ شہداء نے وطن کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کر کے نئی تاریخ رقم کی۔محمد حنیف عباسی نے کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور ملک کے امن و استحکام کے لیے پاک فوج کا عزم غیرمتزلزل ہے۔انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبرِ جمیل کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوان ہمارافخر اور قومی اثاثہ ہیں، دہشت گردی کے خاتمے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔