وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے آذربائیجان کے سبکدوش ہونے والے سفیر خضر فرہادوف کی الوداعی ملاقات
وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے آذربائیجان کے سبکدوش ہونے والے سفیر خضر فرہادوف کی الوداعی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے آذربائیجان کے سبکدوش ہونے والے سفیر خضر فرہادوف نے الوداعی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان آئی ٹی، ڈیجیٹلائزیشن اور تکنیکی شعبوں میں باہمی تعاون کو سراہا گیا۔ دونوں جانب سے برادر ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے آذربائیجان کے سفیر کی پاکستان میں خدمات اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے سبکدوش ہونے والے سفیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کی آئندہ ذمہ داریوں کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔








