وفاقی وزیر احسن اقبال،اقتصادی و مالیاتی ماہرین کا اظہارخیال

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) ملک میں گزشتہ چار سالوں کے دوران دھرنوں، پانامہ لیکس، ڈان لیکس ، لاک ڈاﺅن اور دیگر واقعات کے نتیجے میں قومی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا تاہم پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ٹھوس اور پائیدار پالیسیوں نے معیشت کو پٹڑی سے اترنے نہیں دیا اور شرح نمو 10 سالوں کی بلند ترین سطح 5.3 فیصد تک پہنچ …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) ملک میں گزشتہ چار سالوں کے دوران دھرنوں، پانامہ لیکس، ڈان لیکس ، لاک ڈاﺅن اور دیگر واقعات کے نتیجے میں قومی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا تاہم پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ٹھوس اور پائیدار پالیسیوں نے معیشت کو پٹڑی سے اترنے نہیں دیا اور شرح نمو 10 سالوں کی بلند ترین سطح 5.3 فیصد تک پہنچ گئی۔ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اقتصادی و مالیاتی ماہرین کے مطابق کہ اگر ملک میں اس عرصہ کے دوران ماحول بے یقینی کا شکار نہ ہوتا تو ملکی معیشت بہت بہتر کارکردگی دکھاتی۔ 2014ءکے دھرنوں اور اس کے بعد امن و امان کی صورتحال، مختلف لیکس اور ان کے نتیجے میں سیاسی بے یقینی سے نہ صرف ملکی معیشت کو نقصانات پہنچے بلکہ کسی حد تک ترجیحات سے توجہ ہٹانے کا موجب بھی بنی جس کے نتیجے میں بھاری نقصانات ہوئے۔ حکومت کی جانب سے ان تمام کارروائیوں کو ملک میں تیز اقتصادی ترقی کو روکنے کیلئے سازشیں تصور کیا گیا کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی توجہ کا محور ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچانا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے پائیدار پالیسیاں اختیار کیں اور ملکی معیشت کو نئی بلندیوں تک پہنچایا اور یہ کامیابی مخالفین کو ہضم نہیں ہو سکی ہے۔ موجودہ صورتحال کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ چند مہینوں سے ملک میں لگایا گیا ڈرامہ بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نہیں بلکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کیلئے ہے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply