ڈھاکہ ۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے بنگلہ دیش کےچیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی۔وفاقی وزیر بنگلہ دیش کے نو منتخب وزیرِاعظم طارق رحمان کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے ڈھاکہ میں موجود ہیں۔ انہوں ملاقات کے دوران احسن اقبال نے پروفیسر محمد یونس اور بنگلہ دیش کے عوام کو کامیاب انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد …
وفاقی وزیر احسن اقبال کی چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر شکریہ ادا کیا

مزید خبریں
ڈھاکہ ۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے بنگلہ دیش کےچیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی۔وفاقی وزیر بنگلہ دیش کے نو منتخب وزیرِاعظم طارق رحمان کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے ڈھاکہ میں موجود ہیں۔
انہوں ملاقات کے دوران احسن اقبال نے پروفیسر محمد یونس اور بنگلہ دیش کے عوام کو کامیاب انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، عوامی روابط اور براہِ راست فضائی رابطوں کی بحالی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر چیف ایڈوائزر کا شکریہ ادا کیا۔چیف ایڈوائزر نے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان متعدد مشترکہ خصوصیات موجود ہیں جو باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں۔
وفاقی وزیر نے پروفیسرمحمد یونس کو پاکستان۔بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے تحت علامہ محمد اقبال سکالرشپس کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ سکالرشپ کے پہلے بیچ کے طلبہ پاکستان کی متعلقہ جامعات میں داخلہ لے چکے ہیں۔پروفیسر محمد یونس نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں تعلیمی، ثقافتی اور عوامی سطح پر تبادلوں میں مزید اضافہ ہوگا۔








