اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس میں ملک میں کھاد کی طلب اور رسد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری غذائی تحفظ و تحقیق ڈاکٹر محمد ہاشم پوپلزئی اور دیگر سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ یوریا اور ڈی اے پی کا کافی ذخیرہ موجود ہے اور مارکیٹ …
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس، ملک میں کھاد کی طلب و رسد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس میں ملک میں کھاد کی طلب اور رسد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری غذائی تحفظ و تحقیق ڈاکٹر محمد ہاشم پوپلزئی اور دیگر سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ یوریا اور ڈی اے پی کا کافی ذخیرہ موجود ہے اور مارکیٹ میں اس کی کوئی کمی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ یوریا کی قیمتوں میں اضافے کے امکان کے حوالے سے جعلی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ دیکھا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں ہے اور قیاس آرائیاں اپنے اپنے مفادات کے لیے کی جارہی ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ حکومت آنے والے دنوں میں کھاد کی قیمتوں میں مزید کمی لانے کے لئے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکموں کو طلب کیا جائے اور رسد کی صورتحال اور مصنوعات کی قیمتوں پر گہری نظر رکھی جائے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ قیمتوں میں ہیرا پھیری نہ ہو۔








