وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت اسلام آباد میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت بدھ کے روز یہاں اسلام آباد میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان، سیکرٹری منصوبہ بندی ظفر حسن، چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد اور سینئر عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد میں پانی …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت بدھ کے روز یہاں اسلام آباد میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان، سیکرٹری منصوبہ بندی ظفر حسن، چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد اور سینئر عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد میں پانی کی قلت اور پانی کی فراہمی کی بہتری کے لئے قلیل مدتی منصوبہ سمیت تدابیر کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسد عمر نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی منصوبوں کی بحالی کے کاموں اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس ، پائپ لائنز ، والوز اور واٹر ٹینکروں کی بحالی سے متعلق کاموں کے لئے فوری کارروائی کریں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ اسلام آباد کو غازی بروتھا سے پانی کی فراہمی کے مجوزہ منصوبے میں تیزی لائی جائے۔ وفاقی وزیر نے سی ڈی اے / ایم سی آئی کو مزید ہدایت کی کہ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کو مستحکم بنایا جائے جس کے تحت اعلی منصوبوں کے عملے کے ساتھ مختلف منصوبوں پر عمل درآمد بنایا جاسکے۔