وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت معدنی شعبہ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقیات و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت معدنی شعبہ میں ہونے والی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے معدنیات اور وزارت منصوبہ بندی و پٹرولیم ڈویڑن کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بی ایم ای سی کو معدنی شعبہ کی ترقی کو فروغ دینے …

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقیات و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت معدنی شعبہ میں ہونے والی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے معدنیات اور وزارت منصوبہ بندی و پٹرولیم ڈویڑن کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بی ایم ای سی کو معدنی شعبہ کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایکسپلوریشن اینڈ منرل مینجمنٹ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔ یہ کمپنی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ وفاقی وزیر نے معدنی وسائل بالخصوص بڑے پیمانے پر کان کنی اور ڈا?ن اسٹریم صنعتوں کی ترقی کے لئے صوبائی حکومت اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تشکیل دی گئی نئی کمپنی کو ملک میں موجود معدنی وسائل کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور سال 2020ئ میں اس حوالے سے خاطر خواہ پیشرفت دیکھی جانی چاہئے۔ انہوں نے معدنی شعبہ کی دریافت کے لئے جامع کاروباری منصوبوں کی تیاری کی ضرورت پر زور دیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے جیولوجیکل میپنگ، منرل انوسٹی گیشن، میپس اور رپورٹس کی پبلی کیشن کیلئے عالمی سطح کے وسائل اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔