اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کے ترقیاتی فنڈز 1 کروڑ 75 لاکھ روپے سے سنگجانی تا ڈھوک ٹمن روڈ منصوبہ مکمل عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک امتیاز نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں ۔ انہوں نے …
وفاقی وزیر اسد عمر کے ترقیاتی فنڈز ایک کروڑ 75 لاکھ روپے سے تعمیر سنگجانی تا ڈھوک ٹمن روڈ منصوبہ مکمل عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کے ترقیاتی فنڈز 1 کروڑ 75 لاکھ روپے سے سنگجانی تا ڈھوک ٹمن روڈ منصوبہ مکمل عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک امتیاز نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر نے اسلام آباد کے حلقہ این اے 54 کے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہا اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں واٹر سپلائی اسکیم،روڈز گلیوں کی پختگی اور بجلی کی فراہمی کے 9 کروڑ روپے کی لاگت سے کام جاری ہے ۔ملک امتیاز نے کہا کہ انتخابات کے دوران ڈھوک ٹمن کی عوام نے وفاقی وزیر اسد عمرسے روڈ کی پختگی کا مطالبہ کیا تھا جو آج روڈ کی تکمیل سے پورا گیا ہے منصوبے پر 1 کروڑ 75 لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور بہت جلد ڈھوک پراچہ کے مقام پر ایک جنرل ہسپتال کا افتتاح ہونے جا رہا ہے۔








