وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز سے کوئٹہ پریس کلب کے عہدیداران کی ملاقات

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے جنوبی بلوچستان کے عوام کیلئے تاریخی پیکیج اور مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبے معاشی اور سماجی ترقی کا باعث بنیں گے ، بلوچستان اور پاکستان کی ترقی لازم و ملزوم ہے۔ وہ کوئٹہ پریس کلب کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم …

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے جنوبی بلوچستان کے عوام کیلئے تاریخی پیکیج اور مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبے معاشی اور سماجی ترقی کا باعث بنیں گے ، بلوچستان اور پاکستان کی ترقی لازم و ملزوم ہے۔ وہ کوئٹہ پریس کلب کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی ملاقات میں موجودتھے ۔پریس کلب کے نمائندہ وفد نے وزیر اطلاعات کو صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ وفاقی وزیرسینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو ترقی کے یکساں مواقع کی فراہمی اور ان کا احساس محرومی دور کرنا وزیر اعظم عمران خان کا نصب العین ہے ۔ دور دراز علاقوں کے صحافیوں کو بھی وہی سہولیات ملنی چاہئیں جو ملک کے دیگر ترقی والے علاقوں کے صحافیوں کو میسر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے صحافیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں، حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے صحافیوں کے مسائل کا حل اور ان کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہے ، بہت جلد کوئٹہ کا دورہ کر کے صحافتی برادری سے ملاقات کروں گا ۔ وفد میں رضا الرحمن ،صدر کوئٹہ پریس کلب ،ایکسپریس نیوز، ایوب ترین ،صدر بلوچستان ،یونین آف جرنلسٹس، خلیل احمد ، عرفان سعید، بنارس خان، موسٰی فرمان، نصیر احمد،نادر حسن زمرد، سلمان اشرف، شیخ عبدالرزاق، اکبر نوتیزئی، حاجی خلیل ، خیر محمد اور حمید خان بھی شامل تھے۔

مزید خبریں