کراچی۔7اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز سے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نیملاقات کی، صدر پی بی اے شکیل مسعود نے وزیر اطلاعات کو الیکٹرانک میڈیا صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ میرے لیے آپ سے ملاقات باعث افتخار ہے، ملاقات کے بعد مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے کا موقع …
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز سے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی ملاقات

مزید خبریں
کراچی۔7اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز سے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نیملاقات کی، صدر پی بی اے شکیل مسعود نے وزیر اطلاعات کو الیکٹرانک میڈیا صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ میرے لیے آپ سے ملاقات باعث افتخار ہے، ملاقات کے بعد مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے کا موقع ملا، باہمی تعاون اور رابطے مسائل کے حل کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر یقینی صورتحال کسی بھی کاروبار کے لیے نقصان دہ ہے، آپ نے مسائل کی صحیح نشاندہی کی،شکایات کے ازالہ کے حوالے سے مربوط میکانزم ترتیب دینا ہو گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پروگراموں کو نشر کرتے ہوئے ہم نے اپنی سماجی اور ثقافتی اقدار کو ضرور ملحوظ خاطر رکھنا ہے، آپ کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتا ہوں، میڈیا صنعت کی ترقی اور فروغ کیلئے کوشاں رہیں گے، ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے اداروں کو بہتر بنانا ہے۔








