وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا ڈان نیوز کے سینئر رپورٹر عدنان شیخ کے بیٹے کے انتقال پر اظہار فسوس

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ڈان نیوز کے سینئر رپورٹر عدنان شیخ کے بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدنان شیخ کے بیٹے کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے، عدنان شیخ اور ان …

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ڈان نیوز کے سینئر رپورٹر عدنان شیخ کے بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدنان شیخ کے بیٹے کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے،

عدنان شیخ اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔