وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی سینئر صحافی سید عون شیرازی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کے گھر آمد، مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

کوٹ مومن۔25جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اتوار کو سینئر صحافی سید عون شیرازی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی میاں مناظر علی رانجھا بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے سید عون شیرازی اور دیگر اہل خانہ سے …

کوٹ مومن۔25جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اتوار کو سینئر صحافی سید عون شیرازی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی میاں مناظر علی رانجھا بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔

وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے سید عون شیرازی اور دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید عون شیرازی کی اہلیہ کا انتقال خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ سوگواران کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے پاکستان ٹی وی کے سپورٹس پروڈیوسر ارسلان شیرازی کی نومولود بیٹی کے انتقال پر بھی دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔